پشاور:پے اینڈ پنشن کمیٹی کے ذیلی کمیٹیوں نے ملازمین کے بنیادی تنخواہ کے 50فیصد خصوصی ہارڈ شپ الاؤنس یا مہنگائی الاؤنس دینے کی تجویز تیار کی ہے۔
پے اینڈ پنشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں اگلے ماہ اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرینگی جس کی بنیاد پر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن وغیرہ میں اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹیوں نے وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ، کنوینس ا لاؤنس اور میڈیکل الاونس میں اضافہ کی سفارشات تیار کی ہیں جبکہ صوبائی ملازمین کے ہاؤس رینٹ، کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کی سفارشات کو حتمی شکل د ی جارہی ہے۔
ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کے درمیانی مدت کی سفارشات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ کے حوالے سے حتمی سفارشات کو آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کردیا جائیگا۔