اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حکومت نے 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے وفاقی سرکاری ملازمین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے مراعات اور تنخواہوں سے متعلق اعلان کل کریں گے جب کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین سے مذاکرات ہوئے۔
ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ہم صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے، صوبائی حکومتوں کو ڈائریکٹیو بھجوائیں گے کہ ان کی تنخواہیں بڑھائیں۔