اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے بتایاکہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں توسیع کردی ہے۔
محمد صادق کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں یہ توسیع تین ماہ کے لیے ہے۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں توسیع افغان حکومت کی درخواست پر کی گئی۔
محمد صادق کے مطابق امید ہے کہ آئندہ 3 ماہ میں نئے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر مذاکرات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، معاشی سفارتکاری کو دو طرفہ تعلقات کیلئے آگے بڑھانا چاہیے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں موجودہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں 3ماہ توسیع کی منظوری دی تھی تاکہ اس دوران فریقین نئے ٹریڈ معاہدے پر متفق ہوجائیں۔