پشاور: غونڈو کاٹلنگ مردان کے رہائشی نوجوان شخص نے جڑی بوٹیوں اورنباتات سے کینسر اور ایڈز جیسے موضی مرض کے علاج کا دعویٰ کر دیا ہے۔
مذکورہ شخص نے جڑی بوٹیوں پر مزیدریسرچ کرنے کیلئے حکومت سے وسائل مانگ لئے۔
پیر کے دن پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مردان کے رہائشی مطہر شاہ نے کہا کہ دنیا میں وبائی امراض پھیلنے لگے جسکی وجہ سے انسان مشکلات سے دوچار ہے اور حالیہ ڈینگی،کانگو اور کورونا وائرس وغیرہ جسکی حقیقت کسی کو معلوم نہیں تھی اس حوالے سے میں نے ایڈز پر تحقیق کی اور جڑی بوٹیوں سے دوائی تیار کی جسکو میں نے ایڈز سے متاثرہ شخص پر استعمال کیے اور پندرہ نوں میں اسکا ایڈز کا ٹیسٹ نیگٹیو آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایڈز جیسے مرض کا کامیاب فارمولہ میں نے پہلی بار بنایا انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ فالج،کینسر،رسولیء،ہارٹ اٹیک، بواسیر،پروسٹیٹ،السر اور دیگر موضی امراض کا کامیا ب علاج موجوددد ہے جس پر میں نے تحقیق کی ہے جبکہ میری تحقیق سے عالمی سطح پر استفادہ کیا جا سکتا ہے تاہم وسائل نہ ہونے کی وجہ سے میری تحقیق دنیا کے سامنے آشکارا نہیں ہوئی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے نظر انداز نہ کیا جائے اور مجھے وسائل فراہم کئے جائے تاکہ پورے پاکستان کو ادویات پہنچاسکوں جبکہ اس حوالے سے عالمی ادارے بھی دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔