وفاقی بجٹ کی تیاری شروع، ادویات، اشیائے ضروریہ پر ٹیکس چھوٹ

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی، بجٹ میں عام آدمی کے حالات کے مطابق بنایا جارہا ہے۔

 بجٹ میں ادویات، اشیائے ضروریہ اور دیگر چیزوں پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی،روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور مقامی صنعت کو ترقی دینے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کے لیے بجٹ ریلیف جاری رکھا جائیگا۔

 ادویات، فوڈ آئٹم سمیت ضروری اشیاء پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ صنعتی ترقی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ بجٹ میں روزگارکے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات بھی شامل ہیں۔

 ٹیکس چھوٹ دینے سے مقامی صنعت کو فروغ ملا ہے۔صنعتی ترقی کی وجہ سے سیلز ٹیکس کی وصولیاں بڑھ رہی ہیں۔ مارچ کے آخری ہفتے تک بجٹ تجاویز مکمل کرلی جائیں گی۔

آئندہ بجٹ میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ بجٹ میں پرتعیش اشیاء پر ٹیکس کی شرح بڑھائی جائیگی۔

 چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس استثنیٰ ختم کرکے محصولات بڑھائی جائیں گی۔