ہمیں معلوم ہے کہ گیجٹس سے نکلنے والی بلیو لائٹ ہمارے لیے نقصان دہ ہے، لیکن اب نئی تحقیق میں مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ حالیہ ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ رات کو دیر سے گیجٹ کو استعمال کرنے کا مردانہ بانجھ پن کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
ورچوئل سلیپ 2020 کے ساتھ شیئر ہونے والی اس تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کو دیر سے گیجٹ کو استعمال کرنے کا مردانہ بانجھ پن کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ موبائل فون سے نکلنے والی تابکاری کے باعث مرادنہ بانجھ پن کا خطرہ ہوتا ہے۔
اسی طرح عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بانجھ پن کا پھیلاؤ 15 سے 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس شرح میں مردوں کی تعداد 20 سے 40 فیصد ہے۔
مذکورہ تحقیق کے اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ڈیوائسز اور الیکٹرونک گیجٹس بانجھ پن پر بڑی حد تک نظر انداز ہورہے ہیں۔