اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کرلیا ہے جس میں وفاقی ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی منظوری کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کااجلاس دوپہر ایک بجے ہو گا، جس میں کابینہ وفاقی ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی منظوری دے گی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹروبس منصوبے پربریفنگ دی جائے گی۔
کابینہ صدرکراچی کی اراضی پرفیڈرل سروسز ٹربیونل کادفترتعمیرکرنیکی اجازت دے گی، چیئرمین ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ بورڈآف گورنرزکی تشکیل نو، این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے۔