اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے ترسیلات زر کیلئے500 ملین ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی وجہ سے سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اس کی ایک مثال ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کررہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی وجہ سے سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 88 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی مستفید ہورہے ہیں اس لیے بیرون ملک پاکستان روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کو آزمائیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان کی تعداد 70 سے 90 لاکھ ہے اور صرف 5 ماہ میں 97 ملکوں سے 88 ہزار اکاؤنٹ کھولے گئے۔
انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اس کی ایک مثال ہے۔
پاکستان میں عام آدمی کیلئے بینکاری کرنا آسان ہو ہماری پوری کوشش ہے کہ قوم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی امیدوں پر پورا اتریں۔