صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم، حکومت نے 6گروپ بنادیئے

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ  نے کہا   ہے کہ  ایسا شفاف نظام بنایا جائے گا جس سے وفاق اورصوبوں میں منصفانہ وسائل تقسیم کئے جا سکیں  تاکہ ریونیو کی بہتر تقسیم سے عوام کی ضروریات   پوری کی  جاسکیں۔

این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے 6 گروپ بنا ئے  گئے ہیں،پہلا گروپ قومی ترقی ،دوسرا وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی معاملات کی تقسیم  کے معاملات دیکھے گا،دونوں گروپس کی سربراہی فنانس سیکرٹری کریں گے۔

صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کی، ضم قبائلی علاقوں کے مالی معاملات دیکھنے،وسائل کی تقسیم کے حوالے سے صوبوں اور وفاق   میں ہم آہنگی قائم کرنے ،پنشن اور ریونیو کی تقسیم کیلئے  چار گروپس بھی بنائے گئے ہیں۔چاروں گروپس کے سربراہ صوبائی وزیر خزانہ ہوں گے۔

 جمعرات کو این ایف سی ایوارڈ  اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ  میں صوبوں کی  تجاویز  پر غور کیا گیا،۔

خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع  کی ترقی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ،صوبوں اور وفاق کے درمیان مالیاتی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے 6 گروپ بنا ئے  گئے ہیں،پہلا گروپ قومی ترقی  کے معاملات دیکھے گا،دوسرا وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی معاملات کی تقسیم کیسے کی جائے کے معاملات دیکھے  گا،دونوں گروپس کی سربراہی فنانس سیکرٹری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے  چار دیگر گروپس بھی بنائے گئے ہیں،صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم  ،  قبائلی علاقے   جو خیبرپختونخوا میں ضم ہوچکے ہیں  ان  کے مالی معاملات دیکھنے کے لیے  الگ گروپ بنایا گیا ہے۔

،صوبوں اور وفاق  کے درمیان  ہم آہنگی  قائم کرنے  اور وفاق کی طرف سے صوبوں کے دیے جانے وسائل  سے متعلق  الگ گروپ بنایا گیا ہے۔

 پنشن اور ریونیو کے حوالے سے  بھی   گروپ بنایا گیا ہے،چاروں گروپس کے سربراہ صوبائی وزیر خزانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اچھے ماحول میں مذاکرات ہوتے رہیں گے، ایسا نظام بنایا جائے گا جس سے وفاق اورصوبوں میں وسائل تقسیم کئے جا سکیں، ریونیو  ر کو بڑھایا جائے، ایسا شفاف نظام بنایا جائے جس کے تحت ریونیو بہتر طریقے سے تقسیم کیا جائے تا کہ عوام کی ضروریات  جو ریونیو کی بہتر تقسیم سے پوری کی جاسکتی ہیں،جیسے تعلیم،صحت، انفراسٹرکچر کو موثربنانے  میں آسانی ہو۔