کراچی:ایک سال کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرض میں 5ارب ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا غیر ملکی قرض گزشتہ دسمبر تک 115ارب 76کروڑ ڈالر ہو گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2019میں یہ قرض 110ارب 72کروڑ ڈالر تھا، 2020میں پاکستان کے بیرونی قرض میں 5ارب 1کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پاکستان کے بیرونی قرض میں 3ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔