لاہور:پاکستان میں مرگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے برین پیس میکر کی ڈیوائس لگانے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔
لاہور کے نجی ہسپتال میں ماہر اسپائن ڈاکٹر آصف بشیر نے پشاور اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 2 مریضوں کو برین پیس میکر ڈیوائس لگا کر ملک میں اس طریقہ علاج کی ابتدا کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف نے کہا کہ امریکا میں 20سال سے یہ آپریشن ہو رہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سرجیکل آلات پر ڈیوٹی ختم کرے تاکہ ملک میں آپریشن کی لاگت کم ہو سکے۔