اسلام آباد:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کی سہولت کے لئے بڑا قدم سامنے آگیا،۔
ذاتی استعمال کی تمام ادویات کی درآمدات و برآمدات کا نظام آن لائن کردیا گیا۔
ڈریپ حکام کے مطابق مریضوں کی سہولیات کیلئے ذاتی استعمال کی ادویات کے امپورٹ و ایکسپورٹ کا نظام آن لائن کردیا ہے۔
ان ادویات کی امپورٹ و ایکسپورٹ کیلئے شہری گھر بیٹھے این او سی حاصل کرسکیں گے۔
ڈریپ حکام کے مطابق ملک میں کچھ ادویات مختلف وجوہات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں ایسی ادویات کو ذاتی استعمال کیلئے امپورٹ یا ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے تاہم ڈریپ سے این او سی لینا لازمی ہے۔