کورونا ویکسین کیلئے 60سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع

اسلام آباد:کورونا ویکسین کے لئے ساٹھ سال سے زائدالعمر افراد کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔ان افراد کے لئے ویکسینشن مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع گی۔

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کورونا ویکسین کے لئے 60 سال سے اوپر افراد کی رجسٹریشن سے کھول دی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 65 سال اور اس سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن پہلے سے ہی جاری ہے۔

 ان افراد کے لئے ویکسینیشن مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع گی۔ اسد عمر نے ساٹھ سال سے زائد تمام افراد کو ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔