اسلا م آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔
ٹورسٹ ٹرین ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز سیاحوں کو گولڑہ اسٹیشن سے حسن ابدال, اٹک خورد اور اٹک سٹی و گردو نواح کے مقامات کی سیر کرائے گی۔
ٹورسٹ سفاری ٹرین حکومت کی جانب سے مقامی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔
ٹورسٹ سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی جہاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفاری ٹرین کا تصور اچھا ہے، تفریح اور سیاحت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
پاکستان ریلوے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس ٹرین کو لے جایا جا ئے۔
وفاقی وزیر برا ئے ریلوے محمد اعظم خان سواتی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،سفاری ٹرین کی بدولت تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
سیاحت کے فروغ میں پاکستان ریلوے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے،امید ہے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے نہ صرف ادارے کو منافع بخش بنایا جائے بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ سب سے پہلے اعظم سواتی اور ان ہی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہو ں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ تاریخی گولڑہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین قدیم روٹ پر جائے گی جس سے پاکستان کا ثقافتی و تاریخی ورثہ دیکھنے کو ملے گا۔
؎
ریلویز معیشت کے لیے ایک ریڑھ کی ہڈی ہے۔ سب دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اس سے پاکستان کے عوام اور معیشت پر بڑا فرق پڑے گا۔اس سے کرایے بھی کم ہوں گے اور ماحول پر بہتر اثر پڑے گا۔
سواتی صاحب نے بتایا کہ فریٹ ٹرین بھی شروع کر رہے ہیں،اس سے کم خرچ آمدورفت کی سہولت میسر آئیگی۔
ایک زمانے میں کوئٹہ سے میرے گاؤں تک میٹھا پانی بھی ریلوے پہنچاتا تھا،ریلوے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ریلوے کی ترقی کے لئے دعا کرتا ہوں۔
سینیٹر تاج محمد آفریدی، سینیٹر سجاد حسین طوری، مرزا محمد آفریدی، اورنگ زیب اورکزئی، نصیب اللہ بازئی، دلاور خان اور دیگر سیاسی و سماجی افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی۔