پشاور:محکمہ صحت نے پشاور کے 100سے زائد چھوٹے بڑے ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت اور آلات کی فراہمی کے لئے 3منصوبے تیار کر لئے۔
ڈسٹرکٹ صحت افسر پشاور کے دفتر کے مطابق پشاور کے 121چھوٹے ہسپتالوں میں سے 21کرائے کی عمارتوں میں ہیں جن کے علاوہ 100دیگر بی ایچ یوز اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی تعمیرومرمت اور ان کو آلات کی فراہمی کے لئے ان میں سے 18ہسپتالوں کو ڈبلیو ایچ او کے فنڈز سے مکمل کرنے کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب 12ہسپتالوں میں کا م کے لئے پی سی ون کی تیاری آخری مراحل میں ہے جس کے لئے فنڈز محکمہ صحت دے گا جبکہ 40ہسپتالوں کے لئے سمری تیار کرکے سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوادی گئی ہے۔
ان ہسپتالوں میں 54بی ایچ یوز بھی شامل ہیں جن کی تعمیر ومرمت کو ضروری خیال کیا جارہا ہے۔
‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرپشاور ڈاکٹرعظمت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرصحت کی ہدایات کے مطابق وہ تمام ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔