پی ایم سی نے ملک بھر کے ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سنادی

پشاور: پاکستان میڈیکل کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے بعد ملک بھر میں ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

 پی ایم سی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں میں سینیٹ الیکشن کے بعد ڈاکٹروں اور ہاؤس افسران کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں نے پی ایم سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم کئی ایک صارفین نے کمیشن کے اس فیصلے پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد صحت صوبائی معاملہ ہے اس لئے پی ایم سی کو ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اختیار نہیں ہے۔

 تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایم سی تجویز کرے تو صوبے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھا ئیں گے۔