کولمبو: مشیر تجارت رزاق داؤد نے سری لنکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت د یتے کہا ہے کہ دو طرفہ تعاون سے تجارتی محاذپرکامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔
وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، خطے میں تجارت کا یہ فروغ سری لنکا کے لئے بھی سودمند ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سری لنکا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کا آغاز ہوا، وزیراعظم عمران خان نے ٹریڈ اینڈانویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی۔
سری لنکا کے وزیراعظم کی بھی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں موجود تھے۔
پاکستان سری لنکا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں مشیرتجارت رزاق داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کانفرنس کا مقصد دونوں ملکوں میں تجارت کا فروغ ہے۔کانفرنس دونوں ممالک میں تجارت کے مواقع فراہم کرے گی۔
مشیرتجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تجارت میں مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں سری لنکا کے وزیرتجارت سے ملاقات بہترین رہی، افغانستان، ازبکستان اور خطے میں تجارت کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہے ہیں اور وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مشیر تجارت نے کہا خطے میں تجارت کا یہ فروغ سری لنکا کے لئے بھی سودمند ثابت ہوگا، سری لنکا کے سرمایہ کار گوادر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجودپاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت ہوئی، دوطرفہ تعاون سے تجارتی محاذپرکامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں، سری لنکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔