پی آئی اے نے کرایوں میں خصوصی رعایت متعارف کروادی

 کراچی: موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی پی آئی اے نے اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کروادیے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کراچی اسلام آباد اور کراچی لاہور کے درمیان کرایوں پر خصوصی رعایت متعارف کروادی گئی۔

مذکورہ شہروں کے مابین 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 5 سو روپے ہوگا۔ 40 کلو سامان سمیت رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو ہوگا۔

ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن کی پروازوں پر نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں،اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متاثر کروائے ہیں۔