پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا رکھی  تھے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط  تھا۔

 

وزیر اعظم شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز منظور نہیں کی۔

 

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی سطح پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 15 فروری کو بھی اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کیا جاچکا ہے۔