اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے 78 پیسے اضافہ کردیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1884 روپے 92 پیسے مقرر کی گئی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی ایک روپے 84 پیسے مہنگی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 159 روپے 74 پیسے ہوگئی ہے۔