لاہور:سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی کر دی، لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 22 روپے، گھریلو سلنڈر 258 روپے، کمرشل سلنڈر 922.44 روپے اور گیس کے میٹرک ٹن میں 21،860 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ مارچ کے لیے ایل پی جی کی اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 96860 روپے فی میٹرک ٹن تھی۔