لاہور:سوئی ناردرن نے گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی عائد کر دی۔
سوئی ناردرن کے مطابق ایم ڈی نے تمام ارجنٹ اور دیگر کنکشنز کا اجرا روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن کی اجازت کے بغیر ارجنٹ کیس پر بھی کنکشن دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نئے کنکشن کی درخواستوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
سوئی ناردرن حکام نے بھی نئے کنکشنز پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)سے مزید کنکشنز کا کوٹہ مانگا ہوا ہے، جیسے ہی نیا کوٹا ملے گا کنکشنز دینا شروع کر دیں گے۔