کراچی/ اسلام آباد: مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سوشل میڈیا پر مرغی کے گوشت خریدنے کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چل پڑی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ناکام ہو گئے دیگر اشیائے خوردونوش کے ساتھ ساتھ برائلر/ شیور مرغی کے ریٹ میں من مانہ اضافہ کر دیا گیا جس باعث کراچی میں مرغی کے گوشت کا ریٹ 440روپے سے لے کے 500روپے تک پہنچ گیا ہے۔
تاہم دیسی مرغی ڈیلرز نے ریٹ میں کمی کر دی، برائلر مرغی کے ریٹ میں ہوشربا اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر مرغی کے گوشت کو خریدنے کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چل پڑی جس میں عوام سے آئندہ 10 روز تک برائلر / شیور مرغی یا مرغی کا گوشت نہ خریدنے، مرغی کے گوشت کی خریداری کا بائیکاٹ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔