لاہور:محکمہ ایکسائز نے سگریٹس فروشوں کے لئے بھاری بھر کم لائسنس فیس عائد کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی جبکہ ٹوبیکو ایکٹ میں ترامیم کے لئے بھی تجاویز بھی ارسال کردی گئیں۔
، لائسنس فیس دکانوں کی لیبر سٹرینتھ کے مطابق 20 سے 50 ہزار تک عائد ہوگی، تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی بحالی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا جس سے سگریٹس مزید مہنگے ہو جائیں گے۔
،تفصیلات کے مطابق تمباکو وسگریٹس کی مصنوعات خریدوفروخت پر دوبارہ ایکسایزڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائزنے سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لئے ڈیوٹی میں اضافے کے ریٹس کی سمری بھجوادی ہے۔
ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کی جانب سے سگریٹس سمیت دیگر مصنوعات پرنئے ریٹس کیساتھ لائسنس فیس کے اجرا ء کے لئے سیکرٹری ایکسائز کومراسلہ بھجوا دیا گیا۔
حکومت نے 1958ٹوبیکو ایکٹ کو2001 میں تمباکو مصنوعات پرعائدمعمولی ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی تھی جس پر دوبارہ عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔
نئے ریٹس کے مطابق دکانوں کو سٹیٹس کے مطابق ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔5ملازمین کی دکان پر 50 ہزار روپے ڈیوٹی، 2 ملازمین والی دکان کو 30 ہزار روپے اورایک ملازم والی دکان پر 20 ہزار روپے ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
شہری حدود کے اندر سگریٹس بیچنے والوں سے 5 ہزار ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔پنجاب ٹوبیکو ایکٹ میں ترامیم کرنے کے لئے تجاویز بھجوا دی گئیں۔
سیکرٹری کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔