پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں گندم اورآٹے کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاسکو کے ذریعے10لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے جبکہ مقامی کاشتکاروں سے ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کافیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا ہے،۔
بائی سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو صوبے میں گندم اور آٹے کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہ صوبے میں مشکل حالات میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے جاری ہونیوالے گندم کا کوٹہ بڑھا کر سات ہزارمیٹرک ٹن کیا گیا۔
انہوں نے اجلاس میں قومی اور مقامی سطح پر گندم کی پیداوار اور صوبے کی ضروریات کابغور جائزہ لینے کے بعد اجلاس کو بتایا کہ آئندہ سیزن میں ملوں کو دس لاکھ مٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ پاسکوکے زریعے سات سے آٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے جبکہ ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم مقامی طورپر خریدی جائے۔
کابینہ اجلاس میں ان تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ سیزن میں صوبے کی دس لاکھ مٹرک ٹن گندم کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مروجہ شرائط اور ضوابط کے تحت پاسکوکے زریعے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔