140ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کی منظوری

 اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلیے 140ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کی منظوری دیدی ہے جو اس سال جولائی سے نافذالعمل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں انکم ٹیکس (دوسرے ترمیمی) ایکٹ ،سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی ایکٹ اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ کی منظوری دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سال رواں بعض شعبوں کو ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ ختم کرنے سے 1.4ٹریلین روپے الگ اکٹھے کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی شرائط منوانے کیلئے پاکستان کودیئے جانے والے 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کو روک رکھا ہے ۔اس کیلئے عالمی ادارے نے شرائط عائد کررکھی تھیں کہ بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں جس کی وزیراعظم ایک سال سے مزاحمت کرتے آرہے تھے۔ لیکن اب بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کیلئے 30 دیگرشرائط کے ساتھ یہ دومطالبات بھی پورے کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  فیڈرل بورڈ آف ریونیونے80 قسم کی انکم ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔