بائیکاٹ مہم کا اثر، مرغی کی قیمت کم ہونا شروع 

پشاور:فارمی مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کے آغاز کے بعد 265 سے235روپے فی کلو پر آگئی۔

پشاورکی ہول سیل ماکیٹ کے ڈیلروں کے مطابق ہزاروں پرچون فروشوں نے بلندترین نرخوں کے باعث دکانیں بند کر دی ہیں کیونہ ان کے پاس گاہک نہیں آرہے اسی باعث ہول سیل مارکیٹ میں بھی چکن کم منگوایا جارہا ہے کیونکہ پرچون فروش دکاندار خریداری کے لئے نہیں آرہے۔

دوسری جانب پرچون فروشوں کے مطابق وہ خریداری اس لئے نہیں کرررہے کیونکہ ان کی دکانوں پر گاہک نہیں آرہے‘ہول سیل مارکیٹ کے ڈیلروں کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی تو چکن کی قیمتیں نہایت کم ہوجائیں گی۔