لاہور: ملک کے دس بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، ملک کے بڑے شہروں میں فی کلو چینی 100روپے تک پہنچ گئی ہے۔
،اسلام آباد اور رولپنڈی میں چینی 105روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عوام چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سخت پریشان ہیں۔
،رمضان کی آمد پر حکومت کی جانب سے چینی اور اشیاضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن پی ٹی آئی حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ٹھہری ہے۔
حال ہی میں گھی اور دیگر اشیاضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔