100 ممالک سے پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں شامل

 

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی 100 ممالک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں شامل ہوچکے ہیں۔

صحت کہانی پروگرام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بہت خوشی ہے ای کامرس کے شعبے میں ایک ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، اسٹیٹ بینک ای کامرس کے ذریعے آئی ٹی، اسٹارٹ اپ سے عوام کو سہولت دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ممالک پاکستانی، پاکستانی بینکوں میں اکاؤنٹ کھول رہے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد پاکستانی 100 ممالک سے روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ میں شامل ہوچکے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو مرکزی بینک سپورٹ کرے گا جس کے قرضے کی مالیت 5 کروڑ تک کردی گئی ہے۔