کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے ترکی کیلئے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا اعلان کردیا۔
قومی ایئرلائن مئی کے وسط سے ہفتہ وار3 پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے ترکی کے لیے براہ راست فضائی سفر شروع کر نے کا فیصلہ کیاہے۔
پی آئی اے لاہور اور اسلام آباد سے استنبول پروازیں آپریٹ کر ے گی، مئی کے وسط سے ہفتہ وار 3پروازیں استنبول کے لیے چلائے گی۔
فضائی سفرکی بحالی سے پی آئی اے کو زرمبادلہ کے حصول میں پیش رفت ہوگی، پی آئی اے کا ترکی سیکٹر کئی سال قبل بند کیا گیا تھا۔