اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لیٹربرقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزرات خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پرکوئی لیوی عائد نہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔