سیرین ائیر نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا

اسلام آباد:پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ائیر نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

سیرین ایئر لائن کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  منگل سے شارجہ، یو اے ای کیلئے پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

 ابتدا میں ہفتے میں تین پروازیں شارجہ کیلئے روانہ ہوں گی۔ دوسرے مرحلے میں مئی سے ہر ہفتے میں لاہور سے دبئی تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی سیرین ائیر نے خصوصی پروازیں چلائیں - بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا گیا۔

 خصوصی پروازوں کے ذریعے کورونا کا حفاظتی سامان بھی وطن لایا گیا۔

 سیرین ائیر کے چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا ہے کہ یہ ایک اہم دن ہے۔بین الاقوامی آپریشن کا آغاز نہ صرف ہمارے عزم کا عکاس ہے بلکہ مزید بین الاقوامی منزلوں کی طرف ایک امید افزا قدم بھی ہے۔