لاہور:ملٹی نیشنل اور مقامی ملوں نے رمضان المبارک سے قبل ہی گھی اور آئل کی قیمتوں میں 8روپے سے 10روپے تک اضافہ کر دیا۔
ملٹی نیشنل برانڈ کے فی کلو گھی اور فی لیٹر آئل کی قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا جس سے پانچ پیکٹ کے پیٹی کی قیمت 1480روپے سے بڑھ کر 1525روپے تک پہنچ گئی۔
مقامی کمپنی کے آئل کی 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت 3030روپے سے بڑھ کر 3132روپے ہو گی جس کی فی لیٹر قیمت میں 8.50روپے جبکہ اسی کمپنی کے گھی کی 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت2930روپے سے بڑھ کر 3024روپے ہو گی جس کی فی کلو قیمت میں 7.83روپے اضافہ ہوا۔
یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو دال چنا کی قیمت 15روپے اضافے سے145روپے، ایک کلو سفید چنا کی قیمت 5روپے اضافے سے 120روپے، ایک کلو ماش دھلی ہوئی کی قیمت 15روپے اضافے سے265روپے،دال ماش چھلکا کی قیمت فی کلو 20روپے اضافے سے 250روپے، اور ایک کلو ماش ثابت کی قیمت 15روپے اضافے سے 230روپے جبکہ ایک کلو سرخ لوبیا کی قیمت 18روپے کمی سے 200روپے ہو گئی۔