پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمایہ کاروں کے121ارب ڈوب گئے

 کراچی: تین روزہ تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرکر44ہزار پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا۔

 مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 121ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے گھٹ کر 79کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔

مندی کے سبب 75فیصدحصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرا ت کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی جس کے بعد انڈیکس کی بھی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔