خیبرپختونخوا کے چھوٹے تاجروں کیلئے بلا سود قرضے

پشاور:خیبرپختونخو احکومت نے کورونا سے متاثر چھوٹے تاجروں کو پچاس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دینے پر محکمہ خزانہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

 بینک آف خیبر کی جانب سے قرضے دیئے جائینگے تاہم قرضوں کی ادائیگی،واپسی، ضامن وغیرہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جارہاہے۔

محکمہ خزانہ اور بینک آف خیبر کی باہمی مشاورت کے بعد اسے حتمی شکل دی جائیگی۔

 کورونا سے صوبائی دارالحکومت پشاور کے تاجر سب سے زیادہ متاثر ہو ئے ہیں۔

 پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے دینے کی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے حتمی طور پر دیدی جائیگی۔بلا سود قرضے کی فراہمی کے لئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔

 محکمہ خزانہ اور بینک آف خیبر میں معاملات طے ہونے کے بعد اس کی ادائیگی شروع کر دی جائیگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تاجروں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضوں کی ادائیگی کے لئے تاجروں، بینک آف خیبر اور صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے درمیان بھی مذاکرات ہو ئے ہیں۔

 بلا سود پانچ لاکھ سے زائد بھی قرضوں کی فراہمی کی تجاویز زیر غور ہے