کراچی:قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے ساتھ افریقہ کے لئے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے کی پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز26مارچ کو لاہور سے جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ پرواز قومی کرکٹ ٹیم کو لے کر ساؤتھ افریقہ کے لئے اڑان بھرے گی۔
پی سی بی نے پی آئی اے سے چارٹرڈ طیارے کیلئے درخواست کی تھی، پی آئی اے 27مارچ کو جوہانسبرگ سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ہم وطنوں کو لے کر لاہور پہنچے گی۔
،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے جوہانسبرگ میں موجود ہم وطنوں کی واپسی کے حوالے سے رابطے اور اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
،ترجمان کے مطابق پی آئی اے ساؤتھ افریقہ کے لئے بوئنگ777طیارہ استعمال کرے گی، جس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹر نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق ساؤتھ افریقہ کیٹیگری سی ممالک میں شامل ہے، جوہانسبرگ سے آنے والی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کے وضح کردہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرے گی۔