روسی ویکسین واپس بھجوانے کی دھمکی، کمپنی نے منہ مانگی قیمت مانگ لی
مقامی دوا ساز کمپنی نے من پسند قیمت مقرر نہ کرنے پر روسی ویکسین واپس بھجوانے کی دھمکی دیدی ہے۔
ڈریپ نے روسی ویسکین کی قیمت 8449روپے مقرر کی ہے جو دوسا زا کمپنی نے مستر کردی ہے اور حکومت پر من پسند قیمت مقرر کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے
نجی ٹی وی کے مطابق مقامی دوا ساز کمپنی نے روسی ویکسین کمپنی کی من پسند قیمت نہ ملنے پر ویکسین واپس بھجوانے کی دھمکی دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت 8449انتہائی کم ہے۔
کمپنی ذرائع کے مطابق دنیا کے کئی ممالک منہ مانگی قیمت پر ویکسین خریدنے کو تیار ہیں۔
نجی ہسپتال، کارپوریٹ ادارے بھی منہ مانگے دام دینے کو تیار ہیں۔
کمپنی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی مقرر کردیا قیمت پر ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں ہے، عدالتی چارہ جوئی کرینگے۔