اسلام آباد:صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیم آرڈیننس 2021جاری کردیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قوانین میں 75سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔62اداروں کو ٹیکس کریڈیٹ کی سہولت دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،این ٹی این آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔پی سی بی سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ کریڈٹ میں تبدیل کردی گئی ہے۔
آرڈیننس کے ذریعے فلم انڈسٹری کیلئے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔