ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ مزید مضبوط

 کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسہ جاری ہے۔

 

آ

ج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک ڈالر کی قدر مزید 42 پیسے کم ہو گئی اور ڈالر  154.59 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہوکر 155.20روپے ہو گئی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر اور ورلڈ بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظور کے بعد روپے کی قدر مزید مستحکم ہو رہی ہے