لاہور: پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے لاہور سے سکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور سے سکردو کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز آج سے ہوگا اور پہلی تعارفی پرواز دوپہر کو روانہ ہوگی۔
لاہور، جنوبی اور وسطی پنجاب کے لوگوں کے لئے پہلی دفعہ یہ پرواز شروع کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائینگی۔
سکردو کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلے ہفتے میں دو پروازیں جاتی تھیں۔
لاہور سے سکردو سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا جس کا کرایہ 7 ہزار 500 روپے ہوگا۔
سکردو، گلگت اور استور جیسے مقامات تک پہنچنے میں سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی ہے۔