لاہور: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں واقعہ 9 شوگر ملوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے۔
بلیک لسٹ قرار دئیے جانے کی وجہ مذکورہ شوگر ملوں کی جانب سے کئے گئے ٹی سی پی معاہدے کی خلاف ورزی بتائی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ قرار دی گئیں شوگر ملوں نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ چینی کی سپلائی جاری رکھیں گی۔ لیکن ان ملوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی فراہم نہ کی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ان ملوں پر ٹی سی پی ٹینڈر میں شرکت کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
بلیک لسٹ قرار دی جانے والی ملوں میں عبداللہ شوگر ملز، حبیب وقاص شوگر ملز، ٹنڈو محمد خان شوگر ملز، حق باہو شوگر ملز، سیری شوگر ملز، تاندلیانوالہ شوگر ملز، مکہ شوگر ملز، عبداللہ شاہ غازی شوگر ملز شامل ہیں۔