مسافر ٹرینوں کوایک بارپھر 3ہفتے ‏کیلئےبند کیے جانے کا امکان

lکورونا وائرس کی تیسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر مسافر ٹرینوں کوایک بارپھر 3ہفتے ‏کیلئےبند کیے جانے کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز کی وجہ ٹرینوں کی ابھی 70فیصد بکنگ کی جا رہی ہے جب کہ ‏اگلے 2روز میں ٹرینوں کیلئے بکنگ 50فیصد کر دی جائے گی۔

رواں ہفتےکے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کیا جائے گا اور صورتحال ٹھیک نہ ہونےپرمسافر ‏ٹرینیں وقتی  طور پربندہوسکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مسافروں ٹرینوں کو 3 ہفتوں کے لیے بند کیے ‏جانے کی تجویز ہے۔ ‏

مسافرٹرینوں پرحتمی فیصلہ وزیر ریلوے کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہو گا۔ ‏سندھ حکومت بھی بڑھتےکوروناکیسز پرٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔