کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سکیم کے تحت قرض کے لیے شرائط کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا عام طور پر 10لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 11ہزار بنتی ہے، لیکن وزیر اعظم سکیم میں قرضے کی قسط 6ہزار سے کچھ ہی زائد ہے۔
رضا باقر نے کہا وزیر اعظم کی سکیم کے تحت محنت کش طبقے کو آسان قرضے دے رہے ہیں، شرائط میں مزید آسانی کر دی گئی ہے۔
ملک میں اسٹیٹ بینک کے 16 دفاتر ہیں، اور ہر برانچ میں ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا وزیر اعظم کا وژن ہے کہ تعمیرات اور ہاؤسنگ انڈسٹری آگے بڑھے، اس لیے اب آسان شرائط پر بینکوں سے قرضے مل رہے ہیں۔
ماضی میں ہاؤسنگ کے سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی،انھوں نے کہا ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے چند ماہ میں بینکوں نے 42 ارب سے قرضے بڑھائے ہیں، اس میں اب تک 40ارب کی درخواستیں آ چکی ہیں۔