پنجاب کے وزیر تجارت و صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہےکہ موجودہ صورتحال میں قومی معیشت کسی صورت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی ، لہذا مشکل فیصلوں سے بچنے کے لیے حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد لازم ہے۔
ایک بیان میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کورونا کاتیزی سے پھیلاؤ زندگیوں اور معشیت کے لیے خطرناک ہے لہٰذا اس مشکل صورتحال سے بچنے کے لیے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ قومی معیشت کسی صورت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی، کاروبار اور فیکٹریاں بند کرکے روزگار سے محروم نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل فیصلوں سے بچنے کے لیے حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد لازم ہے۔