گریڈ ایک تا 16 کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ 

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ ایک تا 16 کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی، کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویڑنز کو ارسال کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ختم کی جانے والی آسامیوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی آسامیاں شامل نہیں ہوں گی۔

 بتایا گیا ہے کہ ان آسامیوں میں صحت، تعلیم اور پولیس کی گریڈ ایک سے 16 کی آسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔

 کابینہ کمیٹی نے اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کیلئے آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

 کابینہ کمیٹی نے وزارتوں کو ایک ماہ میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔