انٹربینک میں ڈالر نفسیاتی حد سے بھی گر گیا

 

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 153 روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اوسطاً 7 پیسے کی کمی واقعے ہوئی اور ایک ڈالر 152.94 پیسے کا ہو گیا۔

روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ، جاپانی ین اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم یورو کی قدر میں اوسطاً 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

مرکزی بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں ایک یورو کی قیمت 181.78 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ 209.65، جاپانی ین1.39 اور سعودی ریال 40.78 روپے میں فروخت ہوا۔