اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرول بحران سے متعلق کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر بڑا فیصلہ کرلیا
ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈوائری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کرتے ہوئے نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے اوربحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہو گی۔