رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی ترسیلات زر کا حجم 21 ارب سے تجاوز کرگیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 43 فیصد زائد ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ترسیلات زر موصول ہوئے جو کہ فروری 2021 سے 20 فیصد جب کہ مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 50 کروڑ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ جو کہ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت سے 26فیصد زیادہ ہے، جولائی تامارچ 2021کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب،یواےای،برطانیہ اورامریکاسےآئیں
حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے باقاعدہ ذرائع سے وقوم کی آمد کی حوصلہ افزائی، بینکوں کے فعال اقدامات، کورونا وبا کے باعث سفر کا محدود ہونا اور بازار مبادلہ میں استحکام ترسیلات زر میں اضافے کی وجوہات ہیں۔