برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد:پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران 5 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان نے طویل معاشی مشکلات کے بعد معیشت کے محاذ پر بالآخر بہتری دکھانا شروع کر دی۔

 بتایا گیا ہے کہ مارچ 2021 میں ملک کی ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافے کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، اسی باعث پہلی مرتبہ پاکستان ایک ماہ کے دوران 5 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب رہا ہے۔

مارچ 2021 میں پاکستان نے ایکسپورٹس کی مد میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد اور ترسیلات زر کی مد میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کمائے۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک برسوں بعد پہلی مرتبہ پاکستان اپنے تجارتی اخراجات کے مقابلے میں کئی ارب ڈالرز زائد کما لے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے تجارتی خسارے میں مزید کمی کا امکان ہے۔

اندازہ ہے کہ مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی امپورٹس کا حجم 50 ارب ڈالرز تک رہے گا۔ جبکہ ترسیلات زر اور ایکسپورٹس دونوں کا مشترکہ حجم 52 ارب ڈالرز رہنے کی امید ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ترسیلات زر 27 ارب ڈالرز جبکہ ایکسپورٹس کا حجم بھی 24 ارب ڈالرز سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کی ایکسپورٹس کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں اب تک پاکستان کو ایکسپورٹس کی مد میں 18 ارب ڈالرز سے زائد حاصل ہو چکے۔ جبکہ دوسری