اسلام آباد: وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی ادارے ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلویس میں جعلی لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔
ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلویس کے 2 افسران کو اپنی ذمے داریوں سے غفلت اور محکمنہ بے ضابطگی پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپنیوں کو جعلی لائسنس جاری کرتے رہے ہیں۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر نے حفاظتی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 3 آئل ٹرمینلز کو جعلی لائسنس جاری کیے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزو نے پبلک سیفٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے 13 آئل ٹرمینلز کوجعلی لائسنس جاری کیے۔